حکومت نئی حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی بارے اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات اور اعتراضات دور کرے گی: طلال چوہدری

حکومت نئی حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی بارے اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات اور ...
حکومت نئی حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی بارے اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات اور اعتراضات دور کرے گی: طلال چوہدری

  

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیرمملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نئی حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی کے حوالے سے حزب اختلاف کی جماعتوں کے تمام تحفظات اور اعتراضات دور کرے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی کے حوالے سے انکی رائے لی ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ حزب اختلاف کو کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جو اگلے عام ا نتخابات کے انعقاد میں کسی تاخیر کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -