پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی شہد بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی شہد بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی شہد بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  

لاہور (این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبے میں شہد کے نام پر شیرا اور جعلی شہد فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریگی ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اوپنگ مارکیٹ سیمپلنگ کے لئے 9 نومبر تک تمام کمپنیوں کو رابطے کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے جس کے مطابق اتھارتی تمام شہد پراسس کرنے والی فیکٹریوں اور مصنوعات کو چیک کرے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں مارکیٹ سے نمونے لیے جائیں گے جنہیں سرٹیفائیڈ لیبارٹریوں سے چیک کروایا جائیگا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی اب تک ہزاروں من ناقص، ملاوٹ شدہ اور جعلی شہد تلف کر چکی ہے ٗ لیبارٹری تجزیے کے بعد صرف معیاری شہد کی فروخت اجازت ہوگی۔

مزید :

لاہور -