وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ،کسی کو ریلی یا لانگ مارچ کی اجازت نہیں،ختم نبوت لانگ مارچ کی قیادت کو نوٹس جاری

وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ،کسی کو ریلی یا لانگ مارچ کی اجازت نہیں،ختم ...
وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ،کسی کو ریلی یا لانگ مارچ کی اجازت نہیں،ختم نبوت لانگ مارچ کی قیادت کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد انتظامیہ نے ختم نبوت لانگ مارچ کی قیادت کو نوٹس جاری کر دیاجس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے اورجلسے جلوسوں پر پابندی ہے،انتظامیہ کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کسی ریلی یا لانگ مارچ کیلئے این او سی جاری نہیں ہوا،حالیہ حالات میں امن و امان کیلئے ریلی یا لانگ مارچ کی اجازت نہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جلسے جلوس کیلئے پریڈایونیو فیض آباد پر جگہ مختص کی گئی ہے ،بغیر اجازت ریلی یا لانگ مارچ پر قانون حرکت میں آئے گا۔
واضح رہے کہ لبیک یارسول اللہ پاکستان اور سنی تحریک نے کل وفاقی دارالحکومت کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ۔

مزید پڑھیں:۔حامد میر کے خلاف آئی ایس آئی کے مقتول ریٹائرڈ افسر خالد خواجہ کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج

مزید :

اسلام آباد -