شاہ عبداللطیف بھٹائی کی محبت میں تائیوانی طالبہ بھٹ شاہ پہنچ گئی

شاہ عبداللطیف بھٹائی کی محبت میں تائیوانی طالبہ بھٹ شاہ پہنچ گئی
شاہ عبداللطیف بھٹائی کی محبت میں تائیوانی طالبہ بھٹ شاہ پہنچ گئی

  

بھٹ شاہ(آئی این پی ) تائیوان میں یونیورسٹی کی طالبہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام سے متاثر ہوکر بھٹ شاہ پہنچ گئی ،شاہ کے کلام میں بہت سکون ہے۔سندھ کے مشہورصوفی بزرگ اورعظیم شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی سالانہ تقریبات بھٹ شاہ میں جاری ہیں جس میں ان کے دیوانے پوری دنیا سے شرکت کر رہے ہیں عرس میں شمولیت کیلئے ان کی دیوانی تائیوان میں یونیورسٹی کی طالبہ بھی شاہ کے کلام سے متاثر ہوکر بھٹ شاہ پہنچ گئی۔ شاہ عبدالطیف کی محبت میں بھٹ شاہ آنے والی تائیوان کی طالبہ فیلنگ فونگ نے کہا کہ شاہ کے کلام میں بہت سکون ہے۔ میں شاہ راگ پر تحقیق کر رہی ہوں۔ شاہ کے کلام میں سب کے لیے منفرد پیغام ہے۔فیلنگ فونگ کے مطابق شاہ کا کلام پیش کرنے میں سکون ملتا ہوتا ہے اور ان کے الفاظ دل پر اثر کرتے ہیں

مزید :

کراچی -