ایک آدمی اپنی زندگی کے کتنے سال باتھ روم میں گزار دیتا ہے؟ سائنسدانوں کا جواب جان کر ہر پاکستانی مرد کو بھی شرم آجائے گی

ایک آدمی اپنی زندگی کے کتنے سال باتھ روم میں گزار دیتا ہے؟ سائنسدانوں کا جواب ...
ایک آدمی اپنی زندگی کے کتنے سال باتھ روم میں گزار دیتا ہے؟ سائنسدانوں کا جواب جان کر ہر پاکستانی مرد کو بھی شرم آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین پر الزام ہے کہ کہیں جانا ہو وہ تیاری میں طویل وقت لگاتی ہیں لیکن جب بات باتھ روم کے استعمال کی ہو تو مرد خواتین کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔ مرد باتھ روم میں کتنا وقت گزارتے ہیں؟اب ماہرین نے اپنی نئی تحقیق میں اس کا ایسا حیران کن جواب دے دیا ہے کہ سن کر آپ سوچ میں پڑ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے 1ہزار مردوں پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ ”مرد اپنی زندگی میں اوسطاً ایک سال کا عرصہ باتھ روم میں گزارتے ہیں۔“

آدمی نے اپنی مرضی کے مطابق بیوی ایجاد کرلی، باقی مردوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا
یہ تحقیق معروف ہیئرڈائی برانڈ ’جسٹ فار مین‘ کے زیراہتمام کی گئی۔ مردوں کے باتھ روم میں گزارے وقت کی تفصیل بتاتے ہوئے ماہرین نے نتائج میں لکھا ہے کہ ”مرد اپنی زندگی کے 97دن نہانے میں، 52دن شیو بنانے میں اور 112دن رفع حاجت سے فراغت میں گزارتے ہیں۔“ سروے کیے گئے مردوں میں سے ایک چوتھائی نے اعتراف کیا کہ وہ باتھ روم میں اپنا فیس بک، انسٹاگرام و دیگر سوشل میڈیا کاﺅنٹس چیک کرتے ہیں۔9فیصد نے اعتراف کیا کہ وہ باتھ روم میں شیشے کے سامنے ’پوز‘ بناتے اور خود کو دیکھتے ہیں کیونکہ انہیں وہاں کوئی اور نہیں دیکھ رہا ہوتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -