بیگم کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالت نے شوہر کو سزاسنادی، کتنے لاکھ جرمانہ اور کتنی لمبی قید؟ جان کر ہر پاکستانی مرد ایسا کرنے کا سوچے گا بھی نہیں

بیگم کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالت نے ...
بیگم کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالت نے شوہر کو سزاسنادی، کتنے لاکھ جرمانہ اور کتنی لمبی قید؟ جان کر ہر پاکستانی مرد ایسا کرنے کا سوچے گا بھی نہیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ہر طرح کے قوانین تو موجود ہیں، یہ الگ بات کہ ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔ اسی طرح 2015ءمیں نئے اور پہلے سے طاقتور فیملی لازبنائے گئے لیکن ان کے تحت اب تک کسی کو سزا نہیں ہو سکی تھی۔ا ب تاریخ میں پہلی بار ان قوانین کے تحت لاہور کی ایک زیریں عدالت نے بیوی کی مرضی کے خلاف دوسری شادی کرنے والے شخص کو ایسی سزا سنا دی ہے کہ سن کر دوسری شادی کی خواہش پالنے والا ہرشوہر کانوں کو ہاتھ لگائے گا۔انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ملزم شہزاد ثاقب کو بیوی کی مرضی کے خلاف دوسری شادی کرنے پر 6ماہ قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

میں نے اس کی عزت اس لئے لوٹی کیونکہ میں مرنا چاہتا ہوں۔۔۔ آدمی نے جرم کی ایسی وجہ بتا دی کہ پولیس بھی ہکا بکا رہ گئی

شہزاد ثاقب کی پہلی بیوی عائشہ بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ”میرے شوہر نے میری اجازت کے بغیر دوسری شادی کر لی ہے جو کہ فیملی لاء2015ءکی صریحاً خلاف ورزی ہے۔“ اس کے جواب میں ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ”مجھے اپنی پہلی بیوی سے اجازت کی قطعی ضرورت نہیں کیونکہ میرے مذہب (اسلام) نے مجھے چار شادیوں کی اجازت دے رکھی ہے۔“ جوڈیشل مجسٹریٹ علی جواد نقوی نے ملزم کا موقف مسترد کرتے ہوئے اسے سزا سنا کر جیل بھجوا دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -