عالمی عدالت نے افغانستان میں ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ جان کر افغان حکمرانوں کے ہوش اڑ جائیں گے
دی ہیگ(این این آئی)عالمی عدالت نے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کردیا.
کشمیری نوجوان نو کریوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے اپنا ذریعہ معاش خود تلاش کریں :میرواعظ عمر فاروق
میڈیارپورٹس کے مطابق ہیگ میں عالمی عدالت برائے جرائم کی وکیل استغاثہ فاتؤ بنسودا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ یقین کرنے کے لیے معقول بنیاد موجود ہے کہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب ہوا۔تاہم انھوں نے یہ واضح طور پر کسی خاص فریق کے خلاف تحقیقات کا تذکرہ نہیں کیا۔بنسودا نے بیان میں کہا کہ میں تحقیقات شروع کرنے کے لیے عدالتی اجازت نامہ حاصل کرنے کی درخواست کروں گی ابتدائی طور پر پیچیدہ جانچ پڑتال کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے ہو رہے ہیں جو ایسی تحقیقات شروع کرنے کے لیے ضروری ہیں۔