ویتنا م میں ڈیمرے طوفان کی تباہی،15 افراد ہلاک

ویتنا م میں ڈیمرے طوفان کی تباہی،15 افراد ہلاک
ویتنا م میں ڈیمرے طوفان کی تباہی،15 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنوئی(این این آئی)طاقتور طوفان ڈیمرے ویتنام سے ٹکرا گیاجس کے نتیجے میں15افراد جاں بحق ہوگئے ۔

عالمی عدالت نے افغانستان میں ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ جان کر افغان حکمرانوں کے ہوش اڑ جائیں گے
میڈیارپورٹس کے مطابق طوفان ڈیمرے کے باعث ویتنام کے 2 صوبوں ’کھنا ہوا‘ اور’ پھوین‘ میں 90کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کیساتھ شدید بارشیں ہوئیں جبکہ سمندرمیں 6سے 8میٹر تک بلند لہریں پیدا ہوئیں۔طوفان کی وجہ سے بجلی کا تمام نظام درہم برہم ہوگیا، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور املاک کو بھی نقصا ن شدید پہنچا۔یہی نہیں اس دوران 15افرا د بھی اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ طوفان سے متاثر ہونے والی عوام کی مدد کے لیے 44ہزار فوجی اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا۔ریسکیو و امدادی ٹیموں نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال پہنچانا شروع کردیا ہے ۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ہلاکتیں گھر گرنے او ر تباہ ہونے کے باعث ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ یہ جنوبی چین میں رواں سال آنے والا 12 واں طوفان ہے اور یہ طوفان 16سالوں میں آنے والے طوفانوں میں سب سے طاقتور ہے ۔