”شاداب خان کو نہیں ڈانٹتا کیونکہ ۔۔۔“زینب عباس کے سوال پر سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی کپتان کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں غلطی کرنے والے کھلا ڑی پر غصہ کرتا ہوں لیکن لڑکے میرے غصے کو سمجھتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں شاداب خان کو نہیں ڈانٹتا ہوں۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”کرکٹ دیوانگی “ میں اینکر پرسن زینب عباس نے سوال کیا کہ آپ کا غصہ بہت مشہور ہے؟ جس پر بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ میرا غصہ صرف کرکٹ کے میدان کی حد تک ہوتا ہے اور لڑکے بھی اس بات کو سمجھتے ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ میں شاداب خان پر غصہ نہیں کرتا کیو نکہ وہ وکٹ ٹیکنگ باولر ہے اس لیے اسے پورا اعتماد دیتا ہوں تاکہ وہ انڈر پریشر ہو کر غلطی نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کی منصوبہ بندی بنا رکھی ہے جو ہماری فتوحات کا راز ہے ،شاداب خان وکٹیں لے کر اٹیکنگ کرکٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،اٹیکنگ کرکٹ کی اس منصوبہ بندی کی وجہ سے اہم باولرز کے اوورز بچا کر نہیں رکھتا انہیں پہلے ہی اٹیک کا موقع دیتا ہوں ۔
مزید خبریں :”فخر زمان میں تکنیکی خرابی ہے ،اس پر کیا کہیں گے ؟“خاتو ن سپورٹس اینکر زینب عباس نے کپتان سرفراز احمد سے سوال کیا تو انہوں نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے گا