فاٹا کے ا نضمام کےلیے اے ا ین پی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریگی :اسفند یارولی

فاٹا کے ا نضمام کےلیے اے ا ین پی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریگی :اسفند یارولی
فاٹا کے ا نضمام کےلیے اے ا ین پی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریگی :اسفند یارولی

  

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فاٹا کے ا نضمام کےلیے اے ا ین پی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریگی،اس سلسلے میں جماعت اسلامی،پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی اورجے یوآئی سے را بطہ کروں گا۔

سر براہ اسفندیارولی کا چارسدہ میں فاٹا یوتھ جرگہ سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ اے ا ین پی فاٹااصلاحات کیلیے قبائل کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ریفامز کے لیے فاٹا کے تمام منتخب نمائندوں کوآگے ہونا ہو گا،فاٹاکے عوام کودیگرشہریوں کے برابر حقوق نہیں دیے جارہے،فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرکے انگریزکی کھینچی لکیر ختم کرناچاہتے ہیں۔

اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ چین پاک افغان تعلقات کی بحالی میں ضامن کا کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کے عوام نے پاکستان کیلیے جنگیں لڑی ہیں۔

اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل ایجنٹ فاٹا میں اجتماعی سزا دینے کااختیاررکھتاہے،اجتماعی سزا کاتصور دنیاکے کسی ملک میں نہیں۔

مزید :

قومی -