پوا نیو گنی میں تارکین وطن کے کیمپ ختم کرنے کے خلاف آسٹریلیامیں مظاہرہ

پوا نیو گنی میں تارکین وطن کے کیمپ ختم کرنے کے خلاف آسٹریلیامیں مظاہرہ
پوا نیو گنی میں تارکین وطن کے کیمپ ختم کرنے کے خلاف آسٹریلیامیں مظاہرہ

  

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا کے شہروں میلبورن اور سڈنی میں سینکڑوں افراد نے پاپوا نیو گنی کے جزیرے مانوس کے پریشان حال تارکینِ وطن کے حق میں مظاہرہ کیا ۔

افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے ، داعش کے15جنگجو ہلاک، متعدد زخمی

میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا نے مانوس جزیرے پر مہاجرین کے لیے قائم اپنا عارضی حراستی مرکز بند کر دیا ہے۔ اس مرکز کے بند ہونے سے 600 کے قریب مہاجرین بے یار و مددگار ہو کر رہ گئے ہیں۔ اسی دوران آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر گئے ہوئے جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا کہ انہوں نے آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بْل کے ساتھ مانوس جزیرے کے بحران پر بات کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے جرمن صدر سے اپیل کی تھی کہ وہ آسٹریلوی وزیراعظم کے ساتھ جزیرے کی بحرانی صورت حال پر گفتگو کریں۔

مزید :

بین الاقوامی -