عمران خان 2014ءمیں اسمبلیاں توڑنے آئے ، پارلیمنٹ پر حملہ کرکے چلے گئے، اب دھرنا تھری کی تیاریوں میں مصروف ہیں: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب 2014 میں اسمبلیاں توڑ نے آئے تھے اور پارلیمنٹ پہ حملہ کر کے چلے گئے تھے اور آج پھر خیبرپختونخوا ہ کی اسمبلی توڑنے کی بات کرنا افسوس ناک ہے ، خان صاحب آپ کو کوئی خوفِ خدا ہے ؟ عمران صاحب کے نئے جلسے دھرنا تھری کی نئی قسط تو نہیں؟
افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے ، داعش کے15جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے پارٹی فنڈ اور چندے کے پیسوں سے جوا کھیلتے ہیں، پی ٹی آئی سربراہ ملک کے خزانے کیسے بھریں گے؟ انہوں نے چیئر مین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اب پاکستان میں صرف ایک عوام کا این آر او ہو گا جس کے نتیجے میں آپ کو پاکستان سے جانا پڑے گا، خان صاحب روز جھوٹ بولنے کی بجائے سپریم کورٹ میں اپنے جھوٹوں کا حساب دیں اور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں۔