دارالعلوم حقانیہ میں مولاناسمیع الحق شہیدکی رسم قل اداکی جا رہی ہے

دارالعلوم حقانیہ میں مولاناسمیع الحق شہیدکی رسم قل اداکی جا رہی ہے
دارالعلوم حقانیہ میں مولاناسمیع الحق شہیدکی رسم قل اداکی جا رہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ میں جمعیت علماءاسلام (س )کے امیرمولاناسمیع الحق شہیدکی رسم قل اداکی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تعزیت کےلئے سیاسی اورمذہبی شخصیات کےساتھ عام افراد کی آمدجار ی ہے جبکہ مولاناسمیع الحق کی قبر پرفاتحہ خوانی کاسلسلہ بھی جاری ہے۔
دارالعلوم حقانیہ کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے،مدرسے پرپولیس اورفرنٹیئرکانسٹیبلری کے اہلکارتعینات کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز جمعیت علماءاسلام (س )کے امیر مولانا سمیع الحق کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا ،قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا تھا ۔