ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 نومبر 05   پیر۔ ۔  بغیر سوچے سمجھے یا جلد بازی میں کوئی بھی ایسالفظ منہ سے نہ نکالیں جو کہ پشیمانی کا باعث ہو۔دوسروں کے سامنے آپ کی پوزیشن دلکش اور اچھی ہو سکے گی۔

برج ثور

 نومبر 05   پیر۔ ۔   شخصیت میں ایک نیا نکھار آئے گا۔ دوسرے آپ کی اہمیت کو محسوس کریں گے۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔مفید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

برج جوزا

 نومبر 05   پیر۔ ۔ ۔ تفریحی کام اور کاروباری امور ایک ساتھ نہیں چل سکیں کے بلکہ اپنے کام پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔ اپنے طرز عمل کو بھی سنجیدہ بنائیں۔

برج سرطان

 نومبر 05   پیر۔ ۔  اپنے نظریات دوسروں پر واضح کر سکیں گے جس سے دوسرے آپ کی مقناطیسی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔سماجی سرگرمیوں میں شرکت سے عزت میں اضافہ ہوگا۔

برج اسد

 نومبر 05   پیر۔ ۔ ۔ اپنے اچھے خیالات سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات مضبوط ہونگے۔ رومانوی معاملات حسب منشاء طے پا سکیں گے۔

برج سنبلہ

 نومبر 05   پیر۔ ۔   کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔ کام کو جدید و مثبت راہوں پر استوار کر سکیں گے۔ سماجی و رومانوی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔

برج میزان

 نومبر 05   پیر۔ ۔  ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران افسران بالا یا اپنے ساتھیوں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ دور دراز کے مقام پر لوگو سے کاروباری نوعیت کا رابطہ ہو سکے گا۔

برج عقرب

 نومبر 05   پیر۔ ۔  ۔ نئی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اچھی طرح جانچ پڑتال کر لینا بہتر رہے گا۔ اچھے تعلقات کام کی رفتار و ترقی پر اچھا تاثر چھوڑیں گے۔

برج قوس

 نومبر 05   پیر۔ ۔ ۔ خواہشات جنم لیں گی جن کی تکمیل ابھی ممکن نہ ہو سکے گی۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکتے ہیں جس سے طبیعت فریش ہوگی اور ذہن ہلکا رہے گا۔

برج جدی

 نومبر 05   پیر۔ ۔  ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔ نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔ جلد بازی سے گریز کریں۔

برج دلو

 نومبر 05   پیر۔ ۔  ۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔

برج حوت

 نومبر 05   پیر۔ ۔  ۔ ملازمتی امور مسائل کا شکار اور صحت بگڑ سکتی ہے لہٰذا صحت کا خاص خیال رکھیں۔ دوران سفر سامان کی حفاظت کریں اور محتاط ڈرائیونگ کریں ۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم