مشقیں پاک روس فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا بہترین فورم ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

مشقیں پاک روس فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا بہترین فورم ہیں،آرمی چیف جنرل قمر ...
مشقیں پاک روس فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا بہترین فورم ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشقیں پاک روس فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا بہترین فورم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی انسداددہشتگردی سینٹرپبی کادورہ کیا ،آرمی چیف نے پاک روس مشترکہ مشقوں کامعائنہ کیا۔آرمی چیف نے افسروں وجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا،جنگی مشقیں دروزبہ تھری کے نام سے منعقدکی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقوں کا مقصد انسداددہشتگردی کے تجربات سے فائدہ اٹھاناہے،پاکستان میں روس کے ڈپٹی ہیڈآف مشن ولادی میربیٹیزوک بھی مشقوں میں شریک ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...