’’باس نے میرے گلے میں رسّہ ڈالااور دوہزار فٹ اوپر لے جاکر مجھے پھانسی دینے لگا تو اچانک۔۔۔‘‘انتہائی ہولناک خواب کی ایسی تعبیر کہ جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے کہ یہ بندہ دراصل کام کیا کرتا ہے

’’باس نے میرے گلے میں رسّہ ڈالااور دوہزار فٹ اوپر لے جاکر مجھے پھانسی دینے ...
’’باس نے میرے گلے میں رسّہ ڈالااور دوہزار فٹ اوپر لے جاکر مجھے پھانسی دینے لگا تو اچانک۔۔۔‘‘انتہائی ہولناک خواب کی ایسی تعبیر کہ جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے کہ یہ بندہ دراصل کام کیا کرتا ہے

  

لاہور(شاہدنذیر چودھری)جناب محترم میں ڈیلی پاکستان آن لائن بڑے شوق سے پڑھتا ہوں،میں بھی اپنا ایک خواب آپ سے شئیر کرنا چاہتا ہوں لیکن گزارش ہے کہ میرے کوائف اس میں شائع نہ کریں ۔میں نے پچھلی رات دیکھا کہ میرا باس مجھے پھانسی کے پھندے پر چڑھا رہا ہے ،وہ میرے گلے میں پھندہ ڈال کر مجھے دو ہزار فٹ کی بلندی پر لے جاتا ہے اور جب ٹاپ پے میں پھندے کے ساتھ لٹکتا ہوں تو وہ کہتا ہے کہ ٹھہرو میں اپنے بڑے باس سے پوچھ لوں کہ تمہیں پھانسی دینی ہے یا نہیں ۔اس کے باس کا دفتر مزید دوہزار فٹ کی بلندی پر ہوتا ہے ۔وہ جب بڑے با س کے دفتر جاتا ہے تو میں پھندہ اپنے گلے سے اتار کر بھاگ جاتا ہوں ،با س واپس آتا ہے تو میرے دوسرے ساتھی سے کہتا ہے کہ تم نے اسے بھاگنے کیوں دیا ۔باس میرے پیچھے لگ جاتا ہے تو میں دوڑتا چلا جاتا ہوں،راستے میں بارش ہونے لگتی ہے ،میں اپنے گاوں کی گلیوں میں پہنچ جاتا ہوں اور ایک ولیمے والے گھر میں داخل ہوکر کھانا کھانے لگتا ہوں ۔اس کے بعد میں خود کو اپنے گھر میں دیکھتا ہوں۔ اسکے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔(احمد ،ساہیوال)

تعبیر۔آپ کا شکریہ ۔خواب آپ کے پیشہ وارانہ امور کی جانب اشارہ کرتا ہے ۔جو کیفیات آپ نے بتائی ہیں ان کی رو سے آپ کو کوئی کام ایسا دیا گیا تھا کہ آپ اسکو مکمل نہیں کرپائے اور اسکا خوف آپ کو لاحق ہے ،یا پھر ایسا ہونے والا ہے کہ آپ اپنے ذمہ کام کو انجام نہ دے پائیں گے یا ادھورا چھوڑ دیں گے جس کے نتیجہ میں آپ کو وقتی طور پر مشکل پیش آسکتی ہیں ۔آپ کا پیشہ حساس نوعیت کا لگتا ہے ۔ممکن ہے آپ کو کوئی اہم ترین کام دیاجائے جسے آپ کرنا نہیں چاہیں گے اور راہ فرار حاصل کریں گے ۔اس اہم ترین اسائمنٹ کے نتیجہ میں آپ کو ریٹائرمنٹ بھی لینی پڑسکتی ہے ۔خواب کے مضرات سے بچنے کے لئے آپ تیسرا کلمہ روزانہ اکیس بار پڑھا کریں ۔واللہ اعلم الصواب۔(خواب و استخارہ سے اپنے مسائل اور ان کا حل جاننے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،والدہ کانام ،عمر،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں،جواب باری پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com ) 

مزید : روشن کرنیں