”بچے سکول میں یہ کام نہیں کر سکتے کیونکہ۔۔۔“ ایسی پابندی عائد کر دی گئی کہ والدین کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع مردان کے تمام سکولوں میں سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے تمام سکولوں کی انتظامیہ کو ارسال کئے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکول میں سمارٹ فونز کے استعمال سے طلباءکی پڑھائی متاثر ہورہی ہے اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا اور اب سکولوں میں صرف ایسے موبائل کے استعمال کی اجازت ہوگی جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو۔
اس سے قبل ملتان میں اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی گئی تھی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول میں اساتذہ کو موبائل فونز استعمال کرنے سے منع کیا گیا تھا اور اس کی وجہ والدین کی شکایات بتائی گئیں۔ والدین کا کہنا تھا کہ دوران پڑھائی ٹیچرزکی جانب سے موبائل فونز کا استعمال بچوں کی تعلیم متاثر کررہا ہے۔