حکومت کواپنی طاقت دکھارہے ہیں، سربراہ رہبر کمیٹی

حکومت کواپنی طاقت دکھارہے ہیں، سربراہ رہبر کمیٹی
حکومت کواپنی طاقت دکھارہے ہیں، سربراہ رہبر کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے کہاہے کہ حکومت کواپنی طاقت دکھارہے ہیں، جب کوئی نئی بات ہوگی تواپوزیشن سے مشاورت کریں گے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی کا کہناتھا کہ آزادی مارچ زوروشورسے جاری ہے۔آزادی مارچ کی وجہ سے کہیں گملابھی نہیں ٹوٹا۔مطالبات میں وزیراعظم کا استعفیٰ بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مطالبات میں نئے الیکشن اورالیکشن میں فوج کاکردارنہیں ہوناچاہیے،۔ہم نے اپنے پرانے مطالبات پرویزخٹک کے سامنے رکھے ہے ۔کل دوبارہ 3بجے میرے گھرپرملاقات ہوگی۔
اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک کے ساتھ اچھے ماحول میں مذاکرات ہوئے ہیں۔ ہم حکومت کواپنی طاقت دکھارہے ہیں جب کوئی نئی بات ہوگی تواپوزیشن سے مشاورت کریں گے۔ اپوزیشن پوری طرح متحد ہے۔

مزید :

قومی -