آمدن سے زائد اثاثے‘ 2سابق ایم پی ایز‘ تحصیل ناظم کیخلاف تحقیقات شروع
ملتان (وقا ئع نگار) آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر،نیب ملتان نے ہارون آباد سے 2سابقہ ایم پی ایز اور تحصیل ناظم کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ واضح رہے کہ بہاولنگر ہارون آباد سے سابق ایم پی ایز غزالہ ثناء حاجی یاسین نے 2 ارب کے اثاثے ظاہر کررکھے ہیں۔نیب تحقیقات میں 4ارب کے اثاثے سامنے آئے۔ سابق ایم پی ایز غزالہ ثناء حاجی یاسین کی بیٹی اورغلام مرتضی بھتیجا ہے۔حاجی یاسین اینڈ فیملی نے 2 ارب کے اثاثے ظاہر کررکھے ہیں۔نیب تحقیقات میں 4ارب کے اثاثے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)
سامنے آئے۔سابق تحصیل ناظم حاجی یاسین کا تحقیقات میں اپنی جائیداد بارے لاعلمی کا اظہار کیا۔حاجی یاسین نے نیب کو داخل جواب میں کہا کہ جائیداد کے بارے میں اصل معلومات اکاؤنٹنٹ کے پاس ہے۔نیب نے وائیٹل گروپ کے اکاؤنٹنٹ سیف التنویر کو سمن جاری کردیئے۔طلبی کے باوجود سیف التنویر نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔حاجی یاسین کے بچوں فرخ ثناء، آصف ثناء، کاشف ثناء اور سابق ایم پی اے غزالہ ثناء کے اثاثوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔حاجی یاسین کے بھائی حاجی سعید، انکے صاحبزادوں سابق ایم پی اے غلام مرتضی، غلام مصطفی اور مجتبی کی جائیدادوں بارے تحقیقات ہورہی ہیے
تحقیقات