حلقہ کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘ گھبرانے والے نہیں‘ ملک عامر ڈوگر

حلقہ کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘ گھبرانے والے نہیں‘ ملک عامر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر)چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملتان کی ترقی و خوشحالی کے لئے حکومت فنڈز جاری کر رہی ہے ملتان میرا گھر ہے حلقہ کی ترقی کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

گیس کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئرمین ادریس بٹ کے ہمراہ حرم گیٹ کے علاقہ کا وزٹ کرنے کے موقع پر کیا اس موقع پر مظہر شاہ نقوی، ندیم افضل بھی موجود تھے ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ مفادی مارچ ہے ملک اس وقت جس نازک دہرائے پر کھڑا ہے ایسی صورتحال میں ہم سب کو متحد ہو کر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے آگے بڑھنا چاہیئے نہ کہ ملکی امن کو تباہ کرنا چاہیئے موجودہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لئے عملی طور پر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے جلد مہنگائی، بے روزگاری پر قابو پا لیا جائے گا انشاء اللہ موجود ہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے ہو ں گے انہوں نے کہا کہ یونین کونسلوں کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں حکومت دن رات کا م کر رہی ہے منفی پروپیگنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔
عامر ڈوگر