بلدیاتی ایکٹ‘ نئے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سکیم کو حتمی شکل دیدی گئی شیڈول فائنل

بلدیاتی ایکٹ‘ نئے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی سکیم کو حتمی شکل دیدی گئی شیڈول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے بلدیاتی ایکٹ 2019کے نفاذ کے فوری بعد نئے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی سکیم کو حتمی شکل دے دی ہے، نئے بلدیاتی نظام میں میٹروپولیٹن کا ایڈمنسٹریٹر کمشنر کو بنایا جائے گا، میونسپل کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنر ہوگا،(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیز کیایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر ہوں گے، ٹاون کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ٹرانزیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے فوری بعد ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی بارے شیڈول جاری کردیا ہے۔