قومی مکالمہ وقت کی ضرورت ، اسدقیصر کی اپوزیشن جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کی پیشکش

    قومی مکالمہ وقت کی ضرورت ، اسدقیصر کی اپوزیشن جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کی ...

  



اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے اپوزیشن جماعتوںکو قومی ڈائیلاگ کی پیشکش کر دی۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے،اعلیٰ عدلیہ اور اپوزیشن رہنماﺅں نے بھی پارلیمانی سطح پر ڈائیلاگ کی بات کی،پارلیمان قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

فروغ کے لیے قومی مکالمے کیلئے تیار ہے،ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سمیت معاشی مسائل کا سامنا ہے۔پیر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میںسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے اپوزیشن جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قومی مکالمے کےلئے تیار ہے،ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سمیت معاشی مسائل کا سامنا ہے،موجودہ صورت حال میں قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا فروغ ناگزیر ہے،ملکی سیاسی قیادت کا مسائل کے حل کےلئے ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے ملکی سیاسی قیادت کو تعاون کرنے اور تجاویز دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے،اعلیٰ عدلیہ اور اپوزیشن رہنماﺅں نے بھی پارلیمانی سطح پر ڈائیلاگ کی بات کی،عوام کا واحد نمائندہ ادارہ پارلیمان قومی مکالمے کےلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

اسد قیصر

مزید : ملتان صفحہ آخر