تھیلیسیمیا سے بچاﺅ کیلئے خصوصی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ‘ عون عباس بپی

تھیلیسیمیا سے بچاﺅ کیلئے خصوصی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ‘ عون عباس بپی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں تھیلیسمیا سنٹر کا قیام حکو مت ایک خوش آئین اقدام ہے جس سے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو علاج معالجے کی بہتر سہو لیات میسر آئیں گی تھیلیسمیا سے بچا? کیلئے خصو صی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو تندرست اور صحت مندرکھ سکیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں عثمان تھیلسیمیا سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ہوئے کیا۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا،تھیلیسمیا کے مرض سے وفات پانے والے بچے عثمان کی والدہ شمیم بی بی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد فاضل، اے سی وہاڑی احمد نوید، ڈی ایم او وقاراکبر، عالمگیر خان کھچی، چوہدری خالد محمود چوہان، طاہر انور واہلہ،رائے مبشر علی، سجاد خان کھچی، صائمہ نورین، لبنیٰ احتشام، ڈاکٹر حفیظ، ڈاکٹر قراة العین، حافظ محمود احمد شاد، چوہدری محمد سرور،میاں خالد محمود، چوہدری غضنفر علی، ڈاکٹر غلام حسین آصف، ڈاکٹر محمد فاروق جاویداور دیگر معززین موجود تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ حکو مت پنجاب صحت کی سہو لیات کی فراہمی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے سرکاری ہسپتالوں کے معیار کو بہت بہتر بنا دیا گیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمگیرخان نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں تھیلیسمیا سنٹر کے قیام کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی اب پاکستان بیت المال کے تعاون سے ڈی ایچ کیو میں تھیلیسمیا سنٹر کا قیام وجود میں آیا گیا ہے جوکہ تھیلیسمیا کے بچوں کیلئے ایک امید کی نوید ہے چوہدری طاہر انور واہلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تھیلیسمیا سے بچاﺅ کیلئے کمیونٹی میں آگاہی سیشن کرنے ہوں گے تاکہ اس مرض پر قا بو پا یا جا سکے اور خاص طور پر شادی سے قبل تھیلیسمیا کے ٹیسٹ کروانا انتہائی ضروری ہیں تاکہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو اس مرض سے بچا سکیں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چوہدری خالد محمود چوہان نے کہا کہ موجودہ حکو مت صحت کے حوالے سے گراں قدر اقدامات کر رہی ہے جس سے عوام کو صحت کی بہتر انداز میں سہولیات ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد فاضل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تھیلیسمیا سنٹر کے قیام پر ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی کاوشوں کاخصو صی طور پر شکر یہ ادا کیا۔انچارج تھیلیسمیا سنٹر ڈاکٹر قراة العین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی میں267خاند ان تھیلیسمیا کے مر ض میں مبتلا ہیں جس میں کزن میرج سب سے بڑا سبب ہے اگر والدین میں دونوں تھیلسیمیا میں مبتلا ہوں تو بچوں میں اس مرض کے چانسز بہت بڑ ھ جاتے ہیں انہوں نے مز ید کہا کہ ہم سٹیٹ آف دی آرٹ تھیلسیمیا سنٹر بنانے پر ایم ڈی پاکستان بیت المال کے انتہائی شکر گزار ہیں ڈاکٹر قراة العین نے مز ید کہا کہ کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ تھیلسیمیا سے بچاﺅ کیلئے آگے آئیں اور لوگوں میں آگاہی پیدا کریں کہ کزن میرج سے گریز کیا جائے کیو نکہ اس سے تھیلسمیا کے مرض سے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ اس مو قع پر چوہدری غضنفر علی، جہانزیب یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں تھیلیسمیا کے مرض سے جاں بحق ہونے والے بچے عثمان کی والدہ شمیم بی بی نے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور دیگر معززین کے ہمراہ عثمان تھیلیسمیا سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس مو قع پر ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، عالمگیر خان کھچی، چوہدری خالد محمود چوہان، طاہر انور واہلہ، رائے مبشر علی اور دیگر نے تھیلیسمیا کے مریض بچوں میں گفٹس بھی تقسیم کئے۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کے دورہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی 'اعلی کارکردگی'کا پول کھل گیا ایم ڈی کی آمد سے چند منٹ قبل ہی چلڈرن وارڈ کے باہر ٹائلیں لگوائی جاتی رہیں ہسپتال کا صفائی عملہ بھی چند منٹ پہلے ہی خواب غفلت سے جاگا اور ہنگامی بنیادوںپر ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران کی موجود گی میں صفائی کروائی جاتی رہی ہسپتال انتظامیہ کی غفلت پر وہاں موجود شہریوں مقبول، اذان، شہزاد، احمد،محبوب،عمیر، شبیر ، خزیمہ و دیگر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب، وزیر صحت پنجاب اور کمشنر ملتان سمیت دیگر متعلقہ اعلی حکام سے انتظامیہ کی سست روی اور غفلت کا نوٹس لے کر متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
عون بپی