ملتان ‘ سکھر موٹروے سیکشن کو افتتا ح کے بعد عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ

ملتان ‘ سکھر موٹروے سیکشن کو افتتا ح کے بعد عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان( نمائندہ خصوصی) پاکستان میں موٹروے کا سب سے بڑا سیکشن ملتان تا سکھر 392 کلومیٹر 5 نومبر کوافتتاح کے باوجودٹریفک کےلئے فوری طورپرنہ کھل سکے گا ، موٹروے کے سیکشن کا افتتاح(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

آج5نومبر کو پاکستان اور چین کی 9 ویںجوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کیا جائے گا ، موٹروے کی افتتاحی تقریب ایم فائیو کے سات مختلف انٹر چینجز پر بھی دکھائی جائے گی جبکہ ذرائع کےمطابق چینی نائب صدر اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔این ایچ اے ذرائع کے مطابق افتتاح کے ایک یادوروزبعد مووٹروے کو عام ٹریفک کے لیئے کھول دیا جائے گا۔ بتایاجاتاہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بناپر موٹروے کوعام ٹریفک کے لئے فوری نہیں کھولاجارہااورکم سے کم ایک سے دوروزکے بعداس کوعام ٹریفک کے لئے کھولاجائے گا۔موٹروے کی افتتاحی تقریب پاک چین جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کی میٹنگ کے دوران ہو گی ، جو کہ آج سلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدکی جا رہی ہے ، موٹروے کی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور چین کی گورنمنٹ کے وفود سمیت سی پیک پروجیکٹ پر کام کرنے والے نمائندے بھی شامل ہوں گے ، افتتاحی تقریب میں موٹروے ایم فائیو کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا جائے گا ، موٹروے کے کھلنے کی اس تقریب کو ایم فائیو کے سات مختلف انٹر چینجز پر بھی ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست دکھایا جائے گا ۔یاد رہے موٹروے کا یہ سیکشن پاکستان میں بننے والی موٹرویز کا سب سے بڑا سیکشن ہے جس کی لمبائی 392 کلومیٹر ہے اور یہ 34 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے ، منصوبہ چار ماہ سے مکمل تھا تاہم بڑی شخصیات کی جانب سے وقت نا ملنے کے باعث اس کا افتتاح التوائکا شکار تھا۔
سکھر موٹروے