بچوں کو پولیو قطرے نہ پلوائیں ‘ پراپیگنڈہ کرنیوالے شخص کیخلاف کارروائی شروع

  بچوں کو پولیو قطرے نہ پلوائیں ‘ پراپیگنڈہ کرنیوالے شخص کیخلاف کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقا ئع نگار) ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں علاقہ مکینوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے کی بابت ورغلانے پر شہری کے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔بتایا جاتاہے کہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے کوٹ ربنواز میں محمد شہزاد نامی شخص جو کہ پہلے پولیو مہم میں بطور فیلڈ ورکر کام کرتا رہا ہے۔گردونواح میں لوگوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے بارے ورغلا رہا تھا۔مذکورہ کے اس ورغلانے کی بابت دوست محمد نے شکایت کی جس پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے پہنچنے پر قطرے پلوا دیے گئے۔جبکہ شہزاد کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔
پولیو قطرے