قومی خزانے کو 98کروڑ کا نقصان‘ 8ملزموں کو جیل بھجوانے کا حکم

قومی خزانے کو 98کروڑ کا نقصان‘ 8ملزموں کو جیل بھجوانے کا حکم

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) احتساب عدالت ملتان نے محکمہ جنگلات میں مبینہ ملی بھگت کے ذریعے قومی خزانے کو 98 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے والے گرفتار آٹھ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق محکمہ جنگلات میں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

مبینہ ملی بھگت کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان پر قومی خزانے کو 980 ملین سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، گرفتار ملزمان میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جاوید اقبال، رینج افسران توقیر اکمل، مطلوب احمد، بلاک آفیسر محمد رمضان، احمد،غلام نازک، گارڈز میں صدیق اور خالد محمود شامل ہیں۔تاہم عدالت نے ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر