شراب نوشی سے منع کرنے پر پی ایس ایف کارکنوں کا طالبعلم پر تشدد

  شراب نوشی سے منع کرنے پر پی ایس ایف کارکنوں کا طالبعلم پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں شراب نوشی سے روکنے پر نشے میں دھت پی ایس ایف کے طلبہ نے طالبعلم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ذرائع کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے ووڈ لینڈ پارک میں پی ایس ایف کے تین عہدیداران مہر نوید‘ مجاہد اور حسنین چھٹہ مبینہ طور پر شراب نوشی کررہے تھے جس کی اطلاع مسلم لیگ ن کے رہنما راؤ انیس الرحمن کے بیٹے اسد نے یونیورسٹی انتظامیہ کو دی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

جس پر نشے میں دھت پی ایس ایف کے طلباء نے اسد انیس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا‘ یونیورسٹی انتظامیہ نے شراب نوشی کرنے والے طلباء کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس تھانہ الپہ کو درخواست دے دی ہے,یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور سخت قانونی کارروائی کی جائے,‘یاد رہے جامعہ زکریا میں اس سے قبل بھی منشیات کے استعمال کے کیسز سامنے آچکے ہیں مگر موثر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے منشیات کا استعمال رک نہیں سکا۔
دھنائی