تونسہ میں چڑیا گھر کی تعمیر شروع‘ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ

تونسہ میں چڑیا گھر کی تعمیر شروع‘ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان. (خبرنگار): وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے تونسہ میں چڑیا گھر کی جلد تکمیل کی ہدایات جاری کردی ہیں تعمیراتی کام کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرکے پیشرفت رپورٹ مرتب کی جائے گی۔منصوبہ کی تکمیل سے عوام کو معیاری تفریح میسر ہوگی۔منصوبہ میں غیر ضروری تاخیر پر کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔400 کنال کے قریب رقبہ پر منی چڑیا گھر تعمیر کیا جارہا ہے منصوبے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

پر 12 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوں گے اور ابتک تقریبا دس کروڑ روپے خرچ کرلئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے بتایا کہ منی چڑیا گھر کے مکمل رقبہ پر چار دیواری اور پانی کے ذخیرہ کیلئے او ایچ آر تعمیر کرلی گئی ہے۔آفیسرز بلاک،گریڈ ایک سے 17 کے ملازمین کے رہائشی کوارٹرز،کینٹین، ٹکٹنگ بوتھ،بندر گھر اور پرندوں کی ایوری کی فنشنگ کی جارہی ہے۔بیت الخلاء کے فرش کا کام جاری ہے،ہرن گھر اور دیگر پرندوں کے شیلٹر کا 90 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔جانوروں کے انکلوژر کے گرد باڑ لگائی جا رہی ہے۔مطلوبہ فنڈز کی فراہمی سے منصوبہ جلد مکمل کرلیا جائیگا۔
مانیٹرنگ