ابو ظہبی پیلس نمبر3‘ گھر گرانے کی کوشش‘ غریبوں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج
رحیم یارخان(بیوروپورٹ) رحیم یارخان کے نواحی علاقہ چک نمبر 54/Pابوظہبی پلیس جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں غریب لوگ آباد ہیں اور عرصہ چالیس سال سے کچی آبادی میں رہائش پذیر ہیں جنہیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد نواز شریف نے سنہ 1984ء میں مالکانہ حقوق الاٹ کرتے ہوئے اسناد جاری کیں تھیں جس بنا پر ابوظہبی کالونی نمبر 3کے مکینوں نے لاکھوں روپے لگا کر گھر بنائے اور عرصہ دراز سے وہاں پر رہائش پذیر ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف آفیسر عاصم کامران پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سینکڑوں (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
کی تعداد میں بنائے گئے گھر اور کاروباری مراکز کو مسمار کرنے پہنچ گئے اہل علاقہ کے جمع ہونے کے بعد وائلڈ لائف آفیسر اپنی ٹیم اور پولیس کے ہمراہ موقع سے بھاگ کھڑا نکلا۔اس حوالے سے ابوظہبی کالونی نمبر 3کے رہائشی نیاز احمد‘مختار احمد‘ اللہ دتہ‘ حاجی لیاقت‘ محمد اکرم نے سینکڑوں خواتین اور مردوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم عرصہ چالیس سے کچی آبادی کے طور پر یہاں آباد ہیں ہمارے سات سو سے زائد گھر موجود ہیں اور ہمیں کچی آبادی کے طور پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد نواز شریف نے سنہ 1984ء میں مالکانہ حقوق الاٹ کئے تھے ہمارے علاقہ میں سولنگ‘ سیوریج‘ سرکاری سکول‘ واٹر سپلائی‘ بجلی دیگر سرکاری سہولیات گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی ہیں۔ ہمارے قومی شناختی کارڈ پر یہاں کا پتہ موجود ہے اس کے باوجود وائلڈ آفیسر عاصم کامران ہمارے گھروں کوگرانے کیلئے آن پہنچے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ وائلڈ آفیسر عاصم کامران کو بدمعاشی سے روکا جائے اور ہمیں بے گھر ہونے سے بچایا جائے۔ خواتین کی بڑی تعداد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے کو مسمار کرکے ہمیں بے گھر کیا گیا تو خود کشی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے س حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے جس پر رپوٹ طلب کی گئی ہے موقع پر جاکر علاقے کا وزٹ بھی کیا جائے گا کسی غریب کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے جبکہ وائلڈ لائف آفیسر عاصم کامران سے رابطہ کیا گیا تو موصوف نے پہلے میٹنگ کا بہانہ لگا کر فون بند کردیا دوبارہ فون اُٹھانا بھی گوارہ نہ کیا۔دوسری جانب ابوظہبی کالونی نمبر 3کے رہائشی سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر بہاولپور‘ ایڈیشنل کمشنر بہاولپور‘ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان‘اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ودیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
احتجاج