تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام سالانہ مشعل برادر میلاد ریلی‘ دورودوسلام کی صدائیں

تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام سالانہ مشعل برادر میلاد ریلی‘ دورودوسلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام بارہویں سالانہ مشعل بردار میلاد ریلی دولت گیٹ چوک سے منعقد کی گئی،مشعل بردار میلاد ریلی کی قیادت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری، ضلعی صدر یاسر ارشاد دیوان،(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

سرپرست تحریک مخدوم شہباز ہاشمی،ناظم احسان سعیدی،ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک میجر محمد اقبال چغتائی، مرکزی رہنما راؤ محمد عار ف رضوی،صدر متحدہ میلاد کونسل مرزاارشدالقادری،رکن الدین ندیم حامدی، ممبر صوبائی سمبلی محمد ندیم قریشی، علامہ سعید احمد فاروقی سمیت تحریک منہاج القرآن اور متحدہ میلاد کونسل کے قائدین نے کی۔میلاد ریلی میں صاحبزادہ معصوم میاں حامد،علامہ سعیداحمد فاروقی،محمد ایوب مغل،راؤ عبدالقیوم شاہین،شہزاد فیصل ارائیں،سلطان محمود ملک،اختر عالم قریشی،ڈاکٹراکمل مدنی،الحاج محمد علی انصاری،قاری حنیف انصاری،علامہ امیر اظہر سعیدی،قاری توفیق حامدی،چوہدری جاوید بندیشہ،قاری سیف الرحمن،پیر افضل فریدچشتی،حافظ منظور الہی،زمان اعوان،حکیم پیر ذیشان سیفی،کامران عالم نقشبندی،فرحان الحق حقانی،قاری غلام جیلانی نقشبندی،علامہ سعیداختر،انجینئر فخرالاسلام بھٹہ،،علامہ شوکت فیضی،قاری تنویر سعیدی،محبوب قادری،عثمان رفیق،عامر قادری،امجد بھٹہ،سید حسنین شاہ،احمد قریشی، کے علاوہ کثیر تعداد میں عشاقانِ رسول نے شرکت کی۔مشعل بردار ریلی میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے نمائندہ علماء کرام علامہ اقتدارحسین نقوی،بشارت عباس قریشی، نے بھی شرکت کی۔مشعل بردار میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکرمزاری نے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے حبیب کو ہمارے درمیان مبعوث فرما کر احسان عظیم فرمایا،یہی وجہ ہے کہ ولادت ِ مصطفےٰ کی خوشی کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے۔پوری امت مسلمہ اس خوشی کو منانے کا خصوصی اہتمام کرتی ہے۔تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں اپنے پیارے نبی کی ولادت کا جشن منفرد انداز میں مناتی ہے۔ضلعی صدر یاسر ارشاد اور میجر محمد اقبال چغتائی نے کہا کہ تاجدار ِ کائنات کی آمد سے ظلم وستم کی سیاہ رات کا خاتمہ ہوا۔معاشرے کے مظلوم اور کمزور طبقات کو سراٹھا کر جینے کا حوصلہ ملا۔جہالت کے اندھیرے علم کی روشنی میں تبدیل ہوگئے۔جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدرایوب مغل،علامہ سعیداحمد فاروقی نے کہا کہ تاجدار کائنات کی آمد سے زمانہ مساوات پر مبنی نئے نظام سے ٓشنا ہوا جس میں آقا و غلام کی تمیز ختم ہوگئی۔امیر و غریب،بادشاہ و فقیر ایک ہی صف میں کھڑے نظرآئے۔تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین،متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری اور رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن فروغِ عشق رسول کی سب سے بڑی تحریک ہے جو نہایت منظم انداز میں پوری دنیا میں حضور کے عشق کی شمعیں روشن کررہی ہے۔مخدوم شہباز ہاشمی اور راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سفیر عشق رسول ہیں جنہوں نے نوجوان نسل کے دلوں میں عشق رسول کی مشعلیں روشن کیں۔مشعل بردار میلاد ریلی کے شرکاء نے مشعلیں اٹھا کر حضوراکرمکی آمد کے حوالے سے نعتیں پڑھتے ہوئے ریلی میں شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے آمدِ مصطفےٰ۔۔۔مرحبا مرحبا،اور سرکار کی آمد۔۔۔۔مرحبا کے نعرے لگائے۔میلاد ریلی حسین آگاہی الیکڑونکس مارکیٹ سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
میلاد ریلی