ڈینگی بخار‘ نشتر‘ شیخ زید ہسپتال میں متعدد مریض داخل‘ علاج معالجہ شروع
ملتان‘ رحیم یار خان (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان) موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ نشتر ہسپتال میں ڈینگی بخار کے شبہ میں ایک اور مریض داخل ہوا ہے۔جس کے بعد ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 8 ہتک جا پہنچی ہے۔جن (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)
میں سے سات مریضوں میں ڈینگی مرض کی تصدیق ہوئی ہے اور ایک مریض کی رپورٹ آنا باقی ہے۔واضح رہے زیرعلاج مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔ رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں سے ڈینگی مشتبہ مریضوں کی ہسپتال آمد کا سلسلہ جارہا خاتون سمیت مزید7مشتبہ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل گزشتہ روز خان بیلہ کے رہائشی17سالہ محمد شہزاد، حمزہ شوگر مل کے رہائشی20سالہ تنویر علی، چک128پی کے رہائشی19سالہ محمد عثمان، خان پور کے رہائشی 19سالہ محمد سفیر،مڈ درباری کی رہائشی45سالہ ممتاز بی بی، کوٹ سبزل کے رہائشی17سالہ ولی محمد اور ایئر پورٹ روڈ کے رہائشی17سالہ سبحان کو ورثاء نے ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان متاثرہ مریضوں کے خون کے نمونہ جات حاصل کرنے کے بعد لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے روانہ کردیئے گئے واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈینگی وائرس مشتبہ مریضوں کی تعداد90سے تجاوز کرچکی ہے۔
ڈینگی