ضلع وہاڑی کی تعمیر وترقی اولین ترجیح‘ جہانزیب کھچی‘ جم خانہ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ

    ضلع وہاڑی کی تعمیر وترقی اولین ترجیح‘ جہانزیب کھچی‘ جم خانہ کی زیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلسی(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کا موڑ دیا ہے اور جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

کام جاری ہے ضلع وہاڑی کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی، ایم پی اے نواب علی رضا خان خاکوانی اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ جم خانہ کلب وہاڑی کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ شہریوں کو صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے موثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جم خانہ کلب وہاڑی میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور امید ہے کہ ضلع بھر کی کمیونٹی کے نمایاں افراد کو جلد ہی ایک بہترین اور خوبصورت کلب ملے گا جس میں سوشل سرگرمیاں نئے عزم کے ساتھ جاری ہوں گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے صوبائی وزیر اور ممبران اسمبلی کو جم خانہ کلب وہاڑی کے مختلف حصے دکھائے اور منصوبے بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی ہے۔
معائنہ