اکتوبر‘ 68یونین کونسلوں میں 2300سے زائد بچوں کی برتھ رجسٹریشن‘700شادیاں رجسٹرڈ

اکتوبر‘ 68یونین کونسلوں میں 2300سے زائد بچوں کی برتھ رجسٹریشن‘700شادیاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان کی 68یونین کونسلوں میں  اکتوبر 2019کے دوران 2 ہزار 3سو 46 بچوں کی برتھ رجسٹریشن کی گئی ہے، 6سو65 سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے جبکہ 7سو 57 شادیاں رجسٹرہوئی ہیں  جبکہ 75 طلاق کے کسیز رجسٹر ہوئے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

۔ اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان نے رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ڈائریکٹوریٹس آفسز سے پیدائش، وفات، شادی اور طلاق رجسٹریشن کی رپورٹ طلب کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019میں  1ہزار 2سو 67لڑکوں کے پیدائش کی رجسٹریشن کی گئی جبکہ 1ہزار 7سو 79لڑکیوں کی پیدائش کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔
رجسٹرڈ