چشتیاں: ہاکی کے معروف کھلاڑی عبدالرؤف کا انتقال‘ سیاسی‘ سماجی شخصیات کا اظہار تعزیت
چشتیاں (نمائندہ پاکستان)محمدفاروق منیجر متیانہ موورز کے چھوٹے بھائی،دی چشتیاں ہاکی کلب چشتیاں کے مایہ ناز کھلاڑی،عبدالرؤف حاضر سروس ہاکی کوچ دانش سکول چشتیاں کا گذشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)
جس کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔اس موقع پر علاقہ کے معززین،سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعائے خیر کی۔جن میں چوہدری محمدافضل کپتان نور کرکٹ کلب،چوہدری محمداصغر، میاں عاطف متیانہ،چوہدری خالد منیر صدرچشتیاں پریس کلب، قاری محمد نواز صحافی سابقہ جنرل سیکریٹری الفتح ہاکی کلب چشتیاں وچیئرمین چشتیاں پریس کلب،دولت خان نیوز ایجنسی،رانا عمردرازخان صدر پاکستان تحریک انصاف چشتیاں، چوہدری محمدآصف،ملک ہدایت اللہ،سپورٹس مین مظفر علی زرگر،شفیق اختر منصور،ملک ذوالفقارسابقہ کپتان الفتح ہاکی کلب کے علاوہ وکلاء،پولیس ملازمین، سپورٹس مین اور تاجر برادری نے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعائے خیر کی۔
انتقال