سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری‘ گرنیڈ الائنس کا آج پھر دھرنا
ملتان (وقا ئع نگار) سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج25ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔مطالبات منظور نہ ہونے پر آج گرینڈ الائنس کی جانب سے ایک بار پھر دھرنا دیا جائے گا۔۔گزشتہ روز نشتر ہسپتال،چلڈرن کمپلیکس کے علاوہ نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری،نشتر برن یونٹ،اور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آؤٹ ڈور وارڈ میں بفی ہڑتال کی گئی ہے۔ہڑتال کے دوران نشتر ہسپتال، چلڈرن کمپلیکس کے آؤٹ ڈور، آپریشن تھیٹر، پتھالوجی اور ریڈیالوجی وارڈز میں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)
بھی سروسز معطل رہی ہے۔ جسکی وجہ سے دور دراز سے آئے مریضوں کو علاج معالجہ میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے جبکہ دوسری جانب گرینڈ الائنس نے ایم ٹی آئی آرڈینینس کی واپسی تک احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتقامی کارروائی ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے۔
دھرنا /احتجاج