ملتان‘ وزیراعلیٰ کا مختلف علاقوں کا دورہ‘ صفائی انتظامات کی تعریف
ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارگزشتہ روز دو دن ملتان میں قیام کے بعد لاہور روانگی کے وقت ائر پورٹ پر کمشنر ملتان ڈویژن افتخار سہو،آر پی او وسیم خان، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او محمد زبیر دریشک نے انہیں رخصت کیا۔اس موقع پر بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے نے بتایا کہ گزشتہ رات انہوں نے شہر کا وزٹ کیا اور انہیں شہر میں صفائی کے حوالے بڑی مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)
فراہم کیا جا سکے۔سردار عثمان بزدار نے کہا گرین اینڈ کلین پنجاب ہماری منزل ہے۔ صفائی کے ساتھ ساتھ پودے لگانے پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ شجر کاری کے لیے مقرر کئے گئے اہداف حاصل کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ملتان شہر کو میٹرو پولیٹن کا درجہ حاصل ہو جائے گا اور شہر کی حدود میں اضافہ ہو جائے گا، اس حوالے سے شہر کی صفائی کے لیے منظم اقدامات کا آغاز کیا جائے۔علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حالیہ دورہ ملتان کے موقع پر واسا ہائی الرٹ رہا واسا کی فراہمی و نکاسی آب کی آپریشنل ٹیمیں شہر بھر میں متحرک رہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نکاسی آب سے متعلق شکایات کی خود مانیٹرنگ کرتے رہے ڈپٹی کمشنر و ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان عامر خٹک کی طرف سے میٹرو بس روٹ پر چونگی نمبر 14 اور مدنی چوک پر سیٹلمنٹ کے مقامات کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی ہدایت ملتے ہیں واسا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم خود موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے متعلقہ سیوریج سب ڈویژنوں کو طلب کر کے مرمت کا کام شروع کروا دیا ڈی ایم ڈی نسیم خالد چانڈیو بھی ہمراہ تھے اور انہوں نے اپنی نگرانی میں مذکورہ دونوں مقامات کی مرمت کروائی اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر و ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان کو تفصیلی رپورٹ بھی پیش کر دی گئی۔
توسیع