وزیراعظم سے مستعفی ہونیکا مطالبہ غیر قانونی‘ بچگانہ‘ خواجہ شیراز محمود
وہوا(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف عوام کے ووٹوں سے برسر اقتدارائی ہے جنہوں نے قائد تحریک عمران خان کو 5 سال تک حکمرانی کرنے کا مینڈیٹ دیاہے ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی خواجہ شیرازالمحمود نے وہوا میں سردار عبدالواب خان کھتران کی ہمشیرہ اور سردار محمدیونس خان، سردار محمد طیب خان کھتران کی کزن کے انتقال پرانکے ڈیرے پر تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دھرنوں سے جانے والی نہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ غیر قانونی اور بچگانہ ہے انہوں نے کہا کہ چند ہزار افراد سڑ کوں پر آکر (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
منتخب حکومت کو چلتا کرنے لگیں توجمہوری نظام مذاق بن کر رہ جائیگا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا میں جس جراتمندی سے لڑاہے اسکی ماضی میں کوئی ایک مثال نہیں ملتی انہوں نے مزید کہا کہ میرے حلقہ میں ریکارڈ منصوبے مکمل کرائے گئے ہیں بجلی کی فراہمی سڑکوں و تعلیمی اداروں کی تعمیر،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر سپلائی سکیموں کی تنصیب اور دیگر درجنوں منصوبوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کی لوکل واٹر سپلائی سکیموں پرعائدناقابل برداشت بجلی کے ٹیرف میں کمی کے لئے متعلقہ محکمہ کے افسران سے بات ہوئی ہے جنہوں نے جلد اس مسئلہ کو حل کرنے کا یقین دلایاہے اس موقع پرسردار الطاف اقبال کھتران، سردار یونس خان کھتران،شہزاد اقبال کھوسہ، سردار انجم خان کھتران، اے ڈی بھرانی، بشیر احمد ممبر کلاچی،سردار طیب خان کھتران، مدثر خان،وسیم کھوکھر، ملک منظور درکانی، ماسٹر احمد نواز، منظور احمد قریشی،صدام کھتران، قدرت اللہ شفیع، احسان الہی قریشی، ہدایت اللہ نتکانی بھی موجود تھے۔
خواجہ شیراز محمود