زرعی یونیورسٹی ملتان‘ سینڈیکیٹ اجلاس میں انتظامی معاملات کی منظوری

زرعی یونیورسٹی ملتان‘ سینڈیکیٹ اجلاس میں انتظامی معاملات کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سپیشل رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے 24واں اجلاس کا انعقاد جامعہ میں کیا گیا۔ سینڈ یکیٹ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی لاہور ہائی کورٹ لاہور،ڈ پٹی سیکر ٹری پلاننگ شعبہ زراعت نعیم خالد، نامزد ڈویثر نل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ شعبہ فنانس مہر عطاء محمد،نومینی ہایئر ایجو اکیشن کمیشن اسلا م آباد پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز، سابق وائس چانسلر ایرڈ یونیورسٹی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

راولپنڈی ستارہ امتیاز پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر خالد محمود خان،ممبر ان صوبائی اسمبلی پنجاب میاں طارق عبداللہ، محمد اشرف خان رند،پرو وائس چانسلر زرعی جامعہ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ٹریثرار جامعہ رفیق احمد فاروقی نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار جامعہ عمران محمود نے سر انجام دئیے۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف انتظامی امور کے حوالے سے معاملات کی منظوری دی گئی۔وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی جانب سے زرعی جامعہ کی کارکردگی پر مشتمل اینول رپورٹ سینڈیکٹ ممبران کو پیش کی گئی۔اجلاس میں معذور طلباء و طالبات کو کیمپس میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کیلئے ایچ ای سی کی دی گئی پالیسی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں زرعی جامعہ کے مختلف اداروں سے کئے گئے ایم او یوز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں زرعی جامعہ کے چندفیکلٹی ممبران کو بیرون ملک میں پی ایچ ڈی، پوسٹ ڈاک اور کورسز کرنے کیلئے چھٹی دینے کی منظوردی گئی۔ اجلاس میں زرعی جامعہ اور نجی اسپتال کے درمیان ہونیوالے ایم او یو کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت زرعی جامعہ کے سٹاف کو ڈسکاؤنٹ حاصل ہو گا۔ مزید برآں زرعی یونیورسٹی میں نئے ایڈمیشن لینے والے طلباء و طالبات اور شروع کی گئی نئی ڈگریوں کے حوالے سے بھی سینڈیکیٹ ممبران کو تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔
منظوری