میڈیکل ویسٹ کی خریدوفروخت کیخلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ

      میڈیکل ویسٹ کی خریدوفروخت کیخلاف خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ

  



رحیم یارخان(بیوروپورٹ)محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے صوبہ بھرمیں ہسپتالوں کی مضرصحت میڈیکل ویسٹ کی خریدوفروخت کے خلاف خصوصی مہم چلانے کافیصلہ کیاہے جس کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرزکوٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی ہے‘ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرزکوجاری کیے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہسپتال کی میڈیکل ویسٹ کی محفوظ تلفی کے لیے رولز2014ء نافذکررکھے ہیں لیکن اس کے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

باوجودیہ بات سامنے آئی ہے کہ ہسپتالوں کی میڈیکل ویسٹ کی غیرقانونی طور پرخریدوفروخت ہورہی ہے جبکہ اسی ری سائیکل کرکے پلاسٹک کی اشیاء تیارکی جارہی ہیں جوکہ قواعدوضوابط کے خلاف ہیں اورہیپاٹائٹس سمیت دیگرموذی امراض کے پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ بنی ہوئی ہے‘ اس لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ایسی تمام سرگرمیوں کے تدارک کے لیے محکمہ تحفظ ماحولیات کے ضلعی افسران کو10روزہ خصوصی کمپین چلانے کاحکم دے دیاگیاہے اس حوالے سے ضلعی افسران کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھاپوں کے لیے خصوصی سکواڈتشکیل دیں غیرقانونی سرگرمیوں اورکاروبارسے وابستہ افرادکی نشاندہی کی جائے تمام نجی وسرکاری ہسپتالوں‘ کلینکل لیبارٹریزکاسروے مکمل کیاجائے۔

مہم

مزید : ملتان صفحہ آخر