بورے والا: اغوا ہونیوالی خاتون کی لاش کھیت سے برآمد‘ تحقیقات شروع

  بورے والا: اغوا ہونیوالی خاتون کی لاش کھیت سے برآمد‘ تحقیقات شروع

  



بورے والا‘ساہوکا(تحصیل رپورٹر‘نامہ نگار) سات روزقبل نابینا شخص کی اغواء ہونے والی بیوی کی نعش کھیت سے برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق بستی محمد پورہ کے رہائشی نابینا شخص کی بیوی نسرین بی بی جوکہ رشتے کرواتی تھی چند یوم قبل اس کو رشتے کے بہانے نامعلوم افراد نے گھر سے بلایا اور اغوا کر لیا اسکے خاوند نے واقعہ کی اطلاع تھانہ گگومنڈی میں تحریری طور پر کر رکھی تھی مغویہ کی لاش گذشتہ روز چک نمبر 261 ای بی تھانہ صدر بوریوالا مکئی کے کھیت سے برآمد ہوئی جسکو قتل کرکے کھیت میں پھینک دیاگیا تھا. پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر