غریب عوام کو ریلیف دلانے کیلئے سرکاری ادادرے فعال کردار ا دا کریں‘ محسن لغاری

غریب عوام کو ریلیف دلانے کیلئے سرکاری ادادرے فعال کردار ا دا کریں‘ محسن ...

  



ڈیرہ غازیخان. (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر انہار پنجاب سردار محسن خان لغاری نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید کے ہمراہ علی الصبح سبزی منڈی ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا انہوں نے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر انہار سردار محسن خان لغاری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر غریب عوام کو ریلیف دلانا ہے جس کیلئے محکموں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔زرعی اجناس کی مناسب قیمت دلانے کے ساتھ منڈیوں میں ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

کرنا ہوگی۔زمیندار اور آڑھتی جائز منافع پر پھل اور سبزیاں مارکیٹ بھیجیں تاکہ غریب صارفین کیلئے ریڑھیوں پر کم قیمت میں پھل اور سبزیوں کی دستیابی ممکن ہوسکے۔صوبائی وزیر نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو سامنے رکھتے ہوئے منڈیوں میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھیں۔انہوں نے زمینداروں اور آڑھتیوں سے بھی ملاقات کی اور رضاکارانہ طور پر اپنا منافع کم رکھنے کی ترغیب دی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں سبزی منڈی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی ہے اعلی افسران کی روزانہ کی بنیاد پرنیلامی کی نگرانی کیلئے ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منڈی میں پھل اور سبزیوں کے نرخ کا ریکارڈ مرتب کرایا جارہا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر موجود تھے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر