ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر بچہ‘ خاتون جاں بحق‘ گھروں میں کہرام

ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر بچہ‘ خاتون جاں بحق‘ گھروں میں کہرام

  



ملتان‘لودھراں (وقا ئع نگار‘نمائندہ پاکستان) سورج میانی کے علاقے میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے سڑک پر گرنے والی خاتون پر پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی چڑھ گئی۔جس سے اسکی موت واقع ہوگئی ہے۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت چالیس سالہ نسیمبی بی کے نام سے ہوئی ہے۔جبکہ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کردی۔ گیلے وا ل کے نز د یک پچا س وا لے مو ڑ پر ٹر یکٹر ٹر ا لی کی زد میں آ کر با ر ہ سا لہ بچہ فیضا ن ولد ر مضا ن جا ں بحق ہو گیا۔ گلستان چوک (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کا رہائشی غلام مصطفی اپنے رشتے داروں کے گھر واپڈا ٹاون آیا،جہاں اچانک زمین پر گرگیا،جس سے اس کی موت واقع ہوگئی، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مذکورہ شخص کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے رکھوانے کے بعد فاطمہ زوجہ اعجاز کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر