انہار پٹواریوں کی مطالبات منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال‘ احتجاجی مظاہرہ
ملتان (سپیشل رپورٹر)انجمن پٹواریان محکمہ انہارکے پٹواریوں نے ڈویژنل آفس نے اپنے مطالبات کے حق کے لیے قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے ڈویژنل صدر ملک شوکت حسین پڑیارنے کہا کہ حکومت ہمارے مطالبے فوری پورے کرئے۔ شیخوپورہ محکمہ انہار کینال ریسٹ ہاؤس میں (7)نومبرکو منعقدہ آل پنجاب پٹواریان احتجاجی جلسے میں شرکت کریں خالی جگہ پٹواریان جو خالی ہیں فی الفور پوری کی جائیں،فی پٹواری کو) (7000 ایکڑ سے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
زیادہ ذمہ داری نہ دی جائے،پٹواریان کے سکیل پٹواری مال کی طرح (9)دیا جائے اور ان کے ساتھ ہمارا سکیل (14)دیا جائے،پٹواریان کو موٹر سائیکل بمعہ پیٹرول باضابطہ الاٹ کیا جائے،(31)دسمبر (2019)سے وقت کم از کم ایک سال دیا جائے،پٹواری عرصی دراز سے سکیل (5)میں ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ان کو سکیل (11) دیا جائے،نئی اور پرانی حلقہ بندیوں پر غور کیا جائے، جدید حلقہ بندیوں کے لیے جدید رجسٹر دئے جائیں اور کیس 20/B جو کہ دفاتر میں پینڈنگ پڑے ہیں انکو فی الفور فیصلہ جات کیے جائیں، پٹواری اپنی تنخواہ سے اخراجات کر رکے گورنمنٹ کا کام سرانجام دے رہے ہیں جوکہ سراسر ظلم ہے،پٹواریان کے تبادلے مطلقہ کینال ڈویژن اور مطلقہ سرکل کیے گئے تبادلہ جات منسوخ کیے جاویں۔سیکرٹری صاحب آبپاشی کو ہمارے جائز مطالبات پر غور فرمائیں اور مسائل حل کیے جائیں۔ اگرہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھیں گئے ملک شوکت حسین پڑیارنے مزید کہا کہ حکومت ڈنڈے کے زور سے ہم پر ظلم کر رہی ہے اور اپنے نامناسب فیصلے منوانے پر باضد ہے مگر ہمارے مطالبات کے پورا ہونے تک ہمارا احتجاج درست ہے کیونکہ عرصہ دراز سے ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے مگر اب پورے پنجاب کے پٹواری اپنے مطالبات کے لیے ایک پلیٹ فرام پر اکھٹے ہیں اور مطالبات تسلیم نہ ہونے تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔مظاہرے میں رانا اللہ دتہ، رانا لیاقت علی، محمد منیر شاہد، محمد اقبال، وزیراحمد، غلام عباس، محمد رمضان، غلام مجتبیٰ ودیگر نے شرکت کی۔