چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ پولیس گم

  چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ پولیس گم

  



ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، اور موٹر سائیکلیں ونقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سبب شہری لٹنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، تھانہ چہلیک کے علاقے میں ضیا الحق نے درخواست دی اور موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

ہسپتال سے نامعلوم چور میرا ور دیگر لوگوں کا موبائل چوراکر لیگیا،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،تھانہ نیوملتان کے علاقے میں محمد جعفر کا بیٹا شہباز اپنی بہن کو ڈگری کالج سے لینے کی غرض سے گیا تو جہاں موجود نامعلوم افراد نے موٹرسائکل کو روک کر لڑائی کے دوران موبائل چوری کرلیا، مقدمہ درج کرلیا گیا، مخدوم رشید کے علاقے میں شاہد پرویز نے درخواست دی کے نامعلوم چور میرے بھانے سے دو بھینسں بمعہ بچھڑا جن کی مالیت ساڑے تین لاکھ بتاتی جاتی ہے لے گئے جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے ٹی بی روڑ سے اشفاق احمد کا موبائل نامعلوم چوروں نے چوری کرلیا گیا، مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے کبوتر منڈی سے نامعلوم چور عبدالجلیل کی موٹرسائیکل لے گئے جبکہ اسی تھانہ کی حدود سے محمد اعجاز کی دوکان مین دوکس داخل ہوکر گن پوائنٹ کے زور پر 20ہزار نقدی اور دوکان میں موجود گاہک سے 15سو روپے لے گئے متعلقہ پولیس کی جانب سیمقدمات درج کرلیئے گئے اور تھانہ گلگشت کے علاقے میں عمران علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں اپنی بھابھی بچوں کے ہمراہ رکشہ میں سوار ہوکر گھر کی طرف جارہا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے جھپٹا مارکر بھابھی کاپرس چھین لیا جس میں نقدی و زیوارات سمیت کل مالیت ایک لاکھ ترتالیس ہزار پانچ سو کی رقم موجود تھی،پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا

گم

مزید : ملتان صفحہ آخر