ٹرین حادثہ‘ شیخ زید ہسپتال سے 3مریض ڈسچارج
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) تیزگام میں شدید زخمی ہوجانے والے مسافروں کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا گیا تھا جہاں زیر علاج مزید3مسافروں کو صحت یاب ہوجانے پر ہسپتا ل سے ڈسچارج کردیا گیا صحت(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)
یاب ہوکر ڈسچارج ہونے والے مسافروں میں میر پور خاص سے تعلق رکھنے والے 30سالہ محمد عرفان، کراچی کے رہائشی40سالہ رمضان اور عمر کوٹ (سندھ)کارہائشی63سالہ محمد اقبال شامل ہیں منتقل کیے جانے والے زخمی مسافروں میں سے 6بدستور ہسپتال میں زیر علاج ہیں صحت یاب ہوجانے والے مسافر مریضوں اوران کے ورثاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور وزیر ریلوے کی جانب سے زخمی ہونے والے مسافروں کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا تھا جو تاحال اعلان کی حد تک محدود ہے انہوں نے شکوہ کیا کہ بروقت طبی امداد کی رقم نہ ملنے کے باعث انہیں علاج معالجہ میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ہے۔
مریض ڈسچارج