مریم صفد ر کی ضمانت منظور ہونے پر لیگی کارکنوں کا جشن‘ مٹھائیاں تقسیم

  مریم صفد ر کی ضمانت منظور ہونے پر لیگی کارکنوں کا جشن‘ مٹھائیاں تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خان پور (نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم صفدرکو ہائی کورٹ سے چوہدری شوگر ملز کے کیس میں ضمانت منظور ہونے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں خوشی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

کی لہردوڑ گئی یہ خبر ملتے ہی کارکنوں کی بہت بڑی تعداد مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شیخ محمد طارق کے دفتر میں پہنچ گئی جہاں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا اس موقع پر شیخ محمد طارق کارکنوں میں گھل مل گئے ایک دوسرے کو کارکنوں نے مبارک باد دی اور گلے ملے اس خوشی کے موقع پر شیخ محمد طارق نے کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم کی اور پھولوں کے ہار پہنا ئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن شیخ محمد طارق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن میاں نواز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں متحد ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
جشن