نواز شریف کو کچھ ہوا تو اسکی ذمہ داری حکومت پر ہوگی‘ سلطانہ شاہین‘ شاہین شفیق

نواز شریف کو کچھ ہوا تو اسکی ذمہ داری حکومت پر ہوگی‘ سلطانہ شاہین‘ شاہین ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)سابق ایم پی اے وسٹی صدر سلطانہ شاہین اور سابق ایم این اے شاہین شفیق نے کہا کہ مریم نواز کی ضمانت سے قائد میاں نواز شریف کی تیمارداری کے تقاضے بہترین(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

انداز سے پورے ہوسکیں گے،یہ بات انہوں نے سروسز اسپتال میں زیرعلاج قائد میاں نواز شریف کی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ان کے ہمراہ روبینہ شاہین،آفسین بٹ،فہمیدہ چوہان،درخشندہ ناہید، ڈاکٹر ملکہ تبسم،عطیہ ربنوازودیگر موجود تھی،انہوں نے میاں نواز شریف کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے،انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت ناسازکی وجہ عمران نیازی ہیں اگر قائد میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو اسکی ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہوگی،خواتین کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے،اس موقع پرانہوں نے میاں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی

شاہین شفیق

مزید : ملتان صفحہ آخر