ادویات بلوں کی ادائیگی سے قبل ٹیسٹنگ اخراجات کاٹنے کا حکم

  ادویات بلوں کی ادائیگی سے قبل ٹیسٹنگ اخراجات کاٹنے کا حکم

  



رحیم یارخان(بیوروپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیزاورہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کوخریدی گئی ادویات کے بلوں کی ادائیگی سے قبل ٹیسٹنگ اخراجات کاٹنے کاحکم دے دیاگیا‘ سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

کی طرف سے مراسلہ جاری کیاگیاہے جس میں اداروں کے سربراہوں کوخریدی جانے والی ہرقسم کی ادویات کے نمونے بروقت اوربلاتاخیرڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریزسے چیک کروانے کاحکم دیاگیاہے‘ ہسپتال سربراہوں کوہدایت کی گئی کہ ادویات کی رقوم کی حتمی ادائیگیوں سے قبل متعلقہ کمپنیوں کے بلزسے ادویات کے تجزیئے کی فیس وصول کی جائے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر