جہان پاکستان میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو عابد عبداللہ کی خوشدامن انتقال کر گئیں ‘ آج خانیوال میں قل خوانی ‘ مختلف شخصیات کا اظہار تعزیت
ملتان ( سپیشل رپورٹر)جہان پاکستان میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد عبداللہ کی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
خوشدامن بقضائے الہی انتقال کرگئیں مرحومہ عبدالرزاق (مرحوم ) کی اہلیہ اور چوہدری کاشف محمود کی والدہ ماجدہ تھیں نماز جنازہ پروفیسر محمد سلیم نے پڑھائی مرحومہ کی تدفین آبائی گاﺅں حاجی پور ضلع خانیوال میں کی گئی قل خوانی آج پانچ نومبر (منگل ) کو 11بجے دن غوثیہ مسجد شمس آباد میںادا کی جائے گی دعا ساڑھے بارہ بجے دن ہوگی خواتین کے لئے اہتمام رہائش گاہ پر ہوگا مرحومہ کی نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی پیٹرن انچیف جہان میڈیا گروپ ایم اے رﺅف ، ایڈیٹر انچیف اویس رﺅف نے عابد عبداللہ سے ان کی خوشدامن کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی ، مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے نماز جنازہ میں پریس کلب ملتان کے صدر شکیل انجم ، ریذیڈنٹ ایڈیٹر جنگ ملتان ظفر آہیر ، ریذیڈنٹ ایڈیٹر جہان پاکستان آصف علی فرخ ، ایڈیٹر جہان پاکستان مرزا ندیم ، ملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ملک شہادت حسین ، سٹیشن ہیڈ جہان پاکستان ذیشان احمد ، مارکیٹنگ منیجر میاں حامد ، سرکولیشن منیجر شاہ محمد ، نیوز ایجنٹ ملک ریاض احمد ، ناصر زیدی ، محمد مظہر ، عمران خان ، توقیر بخاری ، ضیا الرحمان ، منصور عباس ، مزمل شاہ سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میںشرکت کی۔
خوش دامن