پبلک ٹرانسپورٹ غائب‘ رحیم یار خان میں رکشوں کی بھرمار‘ مسائل میں اضافہ

پبلک ٹرانسپورٹ غائب‘ رحیم یار خان میں رکشوں کی بھرمار‘ مسائل میں اضافہ

  



رحیم یارخان(بیوروپورٹ)انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث آلودگی سے بچاؤکی مہم بے سود ہوگئی‘ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے رکشوں کی بھرمار۔تفصیل کے مطابق شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل رکشوں کی بھرمار ہے اورشہربھرکی سڑکوں پرپھرنے لگے ہیں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہاہے‘ پبلک ٹرانسپورٹ کاکوئی بہتربندوبست نہ ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل رکشوں کی بڑی تعدادشہریوں کوسہولت دینے کے نام پرٹریفک حادثات کاموجب بن رہی ہے حکومت کی طرف سے شہریوں کوٹرانسپورٹ کی بہترسہولیات دینے کے دعوے کیے گئے لیکن تاحال کوئی بھی وعدہ تکمیل کونہ پہنچ سکاہے۔

بھرمار

مزید : ملتان صفحہ آخر